منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

عام انتخابات کب ہوں گے؟ اعظم نذیر تارڑ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگلے سال جنوری کے آخر تک انتخابات ہوجائیں گے،عدالتیں آزاد ہیں، تمام کام آئین اورقانون کے مطابق ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیرتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جنوری کےوسط یاآخر میں عام انتخابات ہوں گے اور عام انتخابات کے بعد سینیٹ کےالیکشن ہوں گے۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہے کہ حلقہ بندیاں کرنی ہیں، پہلے ساڑھے 7 اور 6 لاکھ تک حلقے تھے اب 8 یا 9 لاکھ تک جائیں گے۔

سابق وزیر قانون نے کہا کہ وکلا تحریک بار کی الیکٹڈ باڈیزشروع کریں گی، آج بھی پاکستان بارکونسل کی میزبانی میں کانفرنس ہورہی ہے، صوبوں کے بار کونسلز کے سربراہان کانفرنس میں شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلااپنی الیکٹڈباڈیزکومانتےہیں، وہ باڈیزجب بھی تحریک کاآغاز کریں گی ، سوچ بیچارکےبعدکریں گی ، وکلا الیکٹڈ اور وہ لوگ جنہوں نے سہانے خواب دکھائے ان کیلئے کھڑے نہیں ہوں گے۔

آرمی اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ آرمی اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت سویلین حملہ آورہوں توانکاآرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے، وہ لوگ جنہوں نے عسکری تنصیبات پر حملہ کیا قانون اجازت دیتا ہے ان کے ٹرائل ہونے چاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں