جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک چارج میں 300 کلومیٹر چلنے والی الیکٹرک ایمبولینس کی دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں جاری پاکستان آٹو شو میں الیکٹرک ایمبولینس بھی متعارف کروادی گئی، ان کے استعمال سے پٹرول کی بڑی بچت ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان آٹو شو میں پاکستان کی پہلی ای وی ایمبولینس متعارف کرائی گئی ہے، نجی کمپنی اس ایمبولینس کو مختلف اداروں کا فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، کئی صوبے ان سے رابطے میں ہیں۔

مقامی کمپنی کے سی ای او احسان احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ این جی اوز نے الیکٹرک ایمبولینس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جو ایمبولنس لانچ ہورہی ہے یہ ایک بار چارج کرنے پر 300 کلومیٹر چلے گی، ہم صوبائی حکومتوں کو یہ پرپوزل دے رہے ہیں کہ انھیں لوگوں کو فراہم کیا جائے۔

مختلف حکومتی اداروں کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں این جی اوز اور مختلف اسپتالوں کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے۔

الیکٹرک ایمبولیس کے آنے سے نہ صرف اسپتالوں اور دیگر اداروں کو سہولت میسر ہوگی بلکہ فیول کاسٹ میں بچت ہوگی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں