بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

الیکٹرک بائیک اور 10 ہزار روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 اگست 2026): وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی پروگرام مریم کو بتائیں کے تحت 10 ہزار روپے سمیت دیگر امداد گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنہوں نے صوبے کے ہر طبقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد فلاحی پروگرام متعارف کرائے ہیں۔

ان ہی فلاحی پروگرامز میں ایک ’’مریم کو بتائیں‘‘ ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کے علاوہ، علاج میں مدد، وہیل چیئرز، بیساکھی، الیکٹرک بائیک اور ہیئرنگ ایڈ کی فراہمی جاری ہے۔

جاری اعلامیے کے لیے مطابق اب تک اس پروگرام کے تحت 80 ہزار سے زائد افراد کو کی مالی معاونت کی جا چکی ہے اور 10 ہزار روپے تک کی مالی مدد سمیت تمام سہولتیں گھر کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔

اگر آپ بھی اس پروگرام کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں ہیں اور یہ مدد گھر بیٹھے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو رجسٹریشن کے لیے نمبر ’’1000‘‘ پر کال کریں یا ویب سائٹ mkb.punjab.gov.pk پر اپلائی کریں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں