ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس کا حصول ! اسکیم پر عمل درآمد شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس کی اسکیم پر عمل درآمد شروع ہوگیا، الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل ایڈاپشن اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کے لیے سبسڈی کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت رواں مالی سال تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومت سال 2030 تک 100 ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کا ہدف رکھتی ہے۔

پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے، اس فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے، جن میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔

سبسڈی براہِ راست اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے، اسکیم کے تحت بینک لیز اسکیم کے ذریعے الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار سے زیادہ الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے اور صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی سبسڈی کی اہل ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم کا مقصد سستی اور ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں