اسلام آباد : سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی، کراچی کیلئے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا آغاز کردیا۔
تعارفی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے مزید الیکٹرک بسیں شہر کی سڑکوں تک لائی جائیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال کے آخر تک 100 سے زیادہ برقی بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔
Inaugrated the first electric bus for Karachi. We will be adding a fleet of 100 electric buses for Karachi in near future. InshAllah !! pic.twitter.com/Nzcqlt2e4r
— Syed Awais Shah (@awais_shah01) March 30, 2021
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فوادچوہدری نے اپنے پیغام میں شہر قائد کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
Want to congratulate Sindh Govt specially @MuradAliShahPPP and ministry of transport on their remarkable step to add electric bus in Karachi Commuters system,@MinistryofST is fully behind Sind Govt in this futuristic approach hope Punjab and KP ll also take same route ASAP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2021
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، اس اقدام پر وزارت سائنس وٹیکنالوجی سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد پنجاب اور کے پی بھی الیکٹرک بسوں کیلئے اقدامات کریں گے۔