تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بجلی سے چلنے والی پولیس موبائل

نیویارک: نجی ادارے نے امریکی پولیس کے لیے برقی توانائی سے چلنے والی کار متعارف کرادی ہے جو عام کار کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار، ماحول دوست اور سستی بھی ہے۔

نجی کمپنی فورڈ کے مطابق ایک اعشاریہ چار کلو واٹ لیتھیئم بیٹری سے چلنے والی کار میں دو ہزار سی سی انجن نصبے ہے اور یہ چھ سیکنڈ کے اندر اندر نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے لگتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برقی توانائی سے چلنے والی یہ کار رفتار، ماحول دوست، محفوظ اور ایندھن کی بچت میں موجودہ پولیس کاروں سے کئی گنا بہتر ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والیہ یہ کار تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ مجرموں کو گرفتار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی جب کہ اس کے لیے محکمے کے بجٹ پر اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی اس کار کے انجن سے بے ہنگم آوازیں بلند ہوں گی اور نہ یہ دھواں چھوڑتی نظر آئیں گی۔

الیکٹرک کار کا ڈیزائن نہایت دیدہ زیب اور رنگوں کا امتزاج بھی حسین ہے جس سے ایک خوشگوار احساس جنم لیتا ہے اور پولیس و عوام کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -