منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بجلی بل: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں سے ایک سال میں 455 ارب روپے نکالے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کی قیمتیں عوام کی برداشت سے باہر ہو چکی ہیں اور حکومت نے جولائی 2023 سے اب تک ایک سال میں 14 بار بجلی مہنگی کر کے عوام پر بم گرائے۔

بجلی کے بنیادی یونٹس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے علاوہ صارفین درجن بھر قسم کے ٹیکس اور دیگر زائد ادائیگیان کر رہے ہیں۔ ان میں ہی ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمٹ بھی ہے جس کے بوجھ تلے ملک بھر کے صارفین دب کر رہ گئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں نے جولائی 2023 سے اب تک ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کے نام پر مسلسل 14 بار بجلی مہنگی کی، جس سے صارفین پر 455 ارب روپے سے زائد اک اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ سال جولائی 2023 میں اس سے دو ماہ قبل مئی 2023 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.90 روپے مہنگی کی گئی تھی، پھر اگست 2023 میں جون 2023 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.81 روپے مہنگی کی گئی جب کہ ستمبر 2023 میں جولائی 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 1.46 روپے بڑھائی گئی تھی۔

اکتوبر 2023 میں اگست 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.71 روپے مہنگی کی گئی تھی۔ نومبر 2023 میں ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 40 پیسے بڑھی تھی اور دسمبر 2023 کے لیے اکتوبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3.08 روپے مہنگی کی گئی تھی۔

رواں سال کے آغاز میں جنوری 2024 میں نومبر2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 4.13 روپے، فروری 2024 کے لیے دسمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.57 روپے، مارچ 2024 کے لیے جنوری 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 7.06 روپے مہنگی کی گئی تھی۔

اسی طرح اپریل 2024 میں فروری 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 4.92 روپے، مئی 2024 میں مارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2.84 روپے، جون 2024 میں اپریل 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 3.33 روپے، جولائی 2024 کے لیے مئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3.33 روپے اور اب اگست 2024 میں جون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2.56 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں