تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی وغیرملکی 4 دسمبر کا انتظار کیوں کر رہے ہیں؟

ریاض: سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کیلئے چار دسمبر سے ‘الیکٹرانک بل’ کا پہلا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی اس ضمن میں خصوصی مہم بھی چلا رہی ہے، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے، اس اقدام کے ذریعے غیرقانونی کاروبار کو روکا جاسکے گا۔

اتھارٹی کے ڈپٹی گورنر عبداللہ الفنتوخ کا کہنا ہے کہ بل کی بدولت دکانداروں کے درمیان منصفانہ مسابقت کے ماحول کو بھی تقویت ملے گا، اس منصوبے کو مراحلہ وار نافذ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک بل پراجیکٹ دو مراحل میں نافذ کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں الیکٹرانک بل کے اجرا اور اسے الیکٹرانک سسٹم میں محفوظ کرنے پر زور دیا جائے گا، مستقبل کیلئے نئی حکمت عملی ہے۔

دریں اثنا سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے قومی پروگرام کے ایگزیکٹیو چیئرمین احمد السویلم کا کہنا تھا کہ تجارتی پردہ پوشی ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے، الیکٹرک بل سے اس کے خاتمے میں معاونت ملے گی، الیکٹرانک بل کے دوسرے مرحلے میں سودے سے متعلق تمام گوشوارے جمع کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک بل سے اجارہ داری کا بھی خاتمہ ہوسکے گا، ٹیکس اور اقرار ناموں کی شرح بڑھے گی، بجٹ منظم ہوگا جبکہ بڑے تاجروں کے کاروبار پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -