تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’حکومت بجلی بچانے کے لیے رات میں پاور اسٹیشن بند کررہی تھی‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی بچانے کے لیے رات میں پاور اسٹیشن بند کررہی تھی۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کا خیال تھا کہ رات میں طلب کم ہوتی ہے پاور اسٹیشن بند رکھیں ان کے پاور اسٹیشن بند کرنے کے اقدام میں بیک اپ پلاننگ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح اچانک طلب بڑھی پاور اسٹیشن بند تھے بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جب گرڈ اسٹیشن بند ہونے کے بعد دوبارہ چلائے گئے تو لوڈ کی وجہ سے بریک ڈاؤن ہوا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کوئی پلان بیک اپ پر نہیں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی کا پورا نظام بیٹھ گیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار میگا واٹ بجلی بحال ہوئی تھی جو واپس چلی گئی جبکہ انہوں نے تیل بچانے کا فیصلہ سیاسی طور پر کیا تھا کہ رات میں گرڈ اسٹیشن بند کریں۔

Comments

- Advertisement -