ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک ہفتے میں کراچی میں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، چند روز میں بن قاسم پاور پلانٹ دوسری بار ٹرپ ہوگیا، گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں بجلی کا دوسرا بریک ڈاؤن ہوا ہے چند روز میں بن قاسم پاور پلانٹ دوسری بار ٹرپ ہوگیا ہے، ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے متعدد گرد اسٹیشن بند ہوگئے، گورنر وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

سولجر بازار، گارڈن، نارتھ کراچی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، صدر، کلفٹن، ڈیفنس، گرومندر، لیاقت آباد، ناظم آباد میں بجلی غائب ہے، کھارادر، میٹھادر، کیماڑی سمیت متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلزار ہجری، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیر کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، ڈیفنس، قیوم آباد، منظور کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل شہری پریشان ہوگئے۔

کراچی ایئرپورٹ بھی اندھیرے میں ڈوب گیا، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، رن وے اور آپریشن ایریا میں جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے، ایئرپورٹ کی پارکنگ ایریا میں اندھیرا، اے ایس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بحالی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فالٹ دور کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں