تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے پریشان کے الیکٹرک صارفین کو بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

کراچی : نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کےالیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکڑک کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے اکیس پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں چار روپے ستاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی، کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

بجلی صارفین کو 7 ارب روپےسےزائدکاریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق کے الیکٹرک کےلائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپراتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک اپنے وسائل سے بہت مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے۔/

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکڑک اپنے وسائل سے سینتیس روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ تک بجلی پیدا کررہی ہے جبکہ کے الیکڑک نیشنل گرڈ سےتیرہ روپے اکسٹھ پیسے فی یونٹ کی بجلی لے رہی ہے-

اس پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ اگست میں ایل این جی اورفرنس آئل کی کھپت میں کمی ہوئی، ایندھن کی قیمتیں کم ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی ہے-

کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پلان نیپرا میں جمع کرادیا ہے-

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نئے پاور پلانٹس شامل کرنے سے کے الیکڑک کا ٹیرف کس طرح کم ہوگا ؟ نیپرا نے کے الیکڑک سے جامع پلان طلب کرلیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کےالیکڑک کی اپنی پیداوری لاگت اور سی پی پی اے کے اعدادو شمار میں بہت فرق ہے، حکومت تقریبا پندرہ روپے فی یونٹ کا بوجھ برداشت کر رہی ہے اور حکومت نے بھی یہ بوجھ صارفین سے ہی وصول کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگست میں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے ایک ارب اکیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

Comments

- Advertisement -