اسلام آباد : سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نقصانات میں کمی کا منفرد حل نکال لیا، کمپنیوں نے مقررہ کوٹے سے کم بجلی لی۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈسکوز نے اپنے مقررہ کوٹے سے بھی کم بجلی لینے کا انکشاف کیا، جولائی تا ستمبرکسی بجلی کمپنی نے مقررہ کوٹے کے مطابق بجلی نہیں لی۔
بجلی کمپنیوں نے نیشنل گرڈ سے اپنے مقررہ کوٹے سے 19 فیصد تک کم بجلی لی ، جولائی تا ستمبر کیسکو نے کوٹے سے 19 فیصد کم ، میپکو نے 15.76فیصد اور فیسکو نے 14.48 فیصد کم بجلی لی۔
پیسکو نے رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں مقررہ کوٹے سے 14.47 فیصد، لیسکو نے 8.41 فیصد اور ٹیسکو نے 7.37 فیصد، گیپکو نے 6.14 فیصد اور سیپکو نے 5.62 فیصد کم بجلی حاصل کی۔
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کوٹے سے کم بجلی لے کر لوڈشیڈنگ بھی کرتی ہیں، سولرائزیشن اور بجلی کی قیمت بڑھنا بھی بجلی کے کم استعمال کی وجوہات ہیں۔