اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اہلیان کراچی کے کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں کل پیش کیا جائے گا جس میں کراچی کیلئے بجلی1.72روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا، وفاقی کابینہ میں ای سی سی کا فیصلہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جنوری تامارچ2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے25پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا، اکتوبر تا دسمبر2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

کراچی کے بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 3ماہ میں کی جائیں گی، وصولیاں دسمبر2023جنوری اور فروری2024میں کی جائیں گی، ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں