اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 42 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہو گئی

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 63 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں