پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف! صارفین کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا کو درخواست دائر کردی ہے، جس پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔

سی پی پی اے نے بتایا ستمبر میں 12 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 12 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کی گئیں۔

بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 65 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

رپورٹ میں کہنا تھا کہ ستمبر میں پانی سے 37.99 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.54 فیصد، درآمدی کوئلے سے 8.10 فیصد، اور گیس سے 14.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح ایل این جی سے 14.41 فیصد، جوہری ایندھن سے 17.69 فیصد، جبکہ مہنگے فرنس آئل سے 0.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فیول لاگت میں کمی کے باعث صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں