پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف! صارفین کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صارفین کو ایک ماہ کیلئے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے ، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے نے درخواست دائر کی، نیپرا اتھارٹی دائر درخواست پر سماعت کی۔

جس میں اکتوبر کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی تجویز دی گئی ہے تاہم نیپرا نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سی پی پی اے کے اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کی منظوری کی صورت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، جس سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ تقریباً 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 27.36 فیصد رہی، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی پیداوار 12.76 فیصد ، امپورٹڈ کوئلےسے 4.71 فیصد،گیس سے 9.16 فیصد ، درآمدی آر ایل این جی سے 19.72 فیصد اور نیو کلیئرسے 22.13 فیصد پیداوار رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں