تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

مہنگائی سے پسے عوام پر حکومت نے بجلی گرا دی

اسلام آباد: مہنگائی سے پسے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، نیپرا نےصارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں  57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 2021 -22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔

فیصلے کے اطلاق  سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،صارفین کو  3ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔

نیپرانےحتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک اور ڈسکوز صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 38 پیسے جبکہ ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 2.86 روپےفی یونٹ مہنگی کی تھی ۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے فروری 2022 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 45 پیسے اضافہ کی درخواست کی تھی، جبکہ ڈسکوز نے مارچ کے لیے 3 روپے 15 پیسےاضافہ کی درخواست کی تھی۔

Comments

- Advertisement -