اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی جنوری کی ماہانہ فیول  ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں اضافی وصولیاں ہوں گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا البتہ لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں