پیر, جون 15, 2026
اشتہار

بجلی صارفین کو فی یونٹ 5 سے 6 روپے اضافے سے بچا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے بجلی صارفین فی یونٹ 5 سے 6 روپے اضافی یونٹ سے بچا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جون میں سہ ماہی کمی اور ماہانہ اضافے کو ملا کر صارفین کے لیے ریلیف صرف 20 پیسے رہ سکتا ہے۔

بجلی کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے ایڈجسٹمنٹس کی سماعتوں کے بعد ہوگا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی قیمت میں ایک روپے 73 پیسے کا اضافہ بنتا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ کمی ہوسکتی ہے۔

یہ پڑھیں: بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ! "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” ایپ استعمال کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوگا، بجلی صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ بھاری ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ایل این کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے باوجود اضافی بوجھ نہیں پڑے گا، صارفین کو ممکنہ 38 ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچا لیا ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73 روپے فی یونٹ کے اضافے پر روک دیا گیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اور پیکیج کی بدولت ریلیف دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور درآمدی کول پلانٹس سے لوڈ مینجمنٹ کو انتہاہی کم کیا گیا ہے، پہلی سہ ماہی میں صارفین کو مجموعی 65 ارب روپے کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں