تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر سے بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی تاہم پٹرول اورڈیزل کا عالمی مارکیٹ پرانحصار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں سندھ کی کاٹن تباہ ہوگئی ہے، اس کامطلب ہےتقریباً1سے2بلین ڈالرکاٹن امپورٹ کرناہوگی، سیلاب کی وجہ سے امپورٹ کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

وزیر خزانہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے فرمایا تھا خود کشی کرلونگا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خان صاحب نے خود کشی تو نہیں کی مگرآئی ایم ایف چلے گئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ خان صاحب نےآئی ایم ایف سےوعدہ کیاتھاکہ بجلی ،تیل پرسبسڈی نہیں دوں گا، فروری میں خان صاحب نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے توڑ دیے اور اپنے دوستوں کوایمنسٹی دے دی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان ہمیں نہ بتائیں میڈیا کو بتادیں ، کیا عثمان بزدار، محمودخان، مرادسعید اور شہریار آفریدی میرٹ پر آئے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خان صاحب بات کرتےہیں کہ بی آرٹی لاہورمیں چوری ہوئی ہے، 29کلومیٹربی آرٹی لاہور 27ارب روپے میں بنی تھی، خان صاحب نے کے پی میں بی آرٹی بنائی 90ارب میں بنی تھی۔

انھوں نے سوال کیا کہ آپ نے کیوں نیب میں پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات نہیں ہونے دی، زلفی بخاری صاحب اس حوالے سے جواب دیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ لوگوں کوبتائیں کیا شوکت خانم کیلئے آئے پیسے پی ٹی آئی فنڈزمیں گئےیانہیں، لوگوں کوبتائیں لندن میں جوچیریٹی جمع کی وہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کی یا نہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب آپ امریکا سے آزادی چاہتے تھے تو ایک امریکی کو نوکری پر کیوں رکھا ہے، آپ تو امریکا سے حقیقی آزادی چاہتے تھے تو اتنی بڑی تنخواہ پر ان کا نمائندہ کیوں رکھا۔

مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ یقین ہےکہ اکتوبرسےبجلی کےنرخوں میں کمی آئےگی، اکتوبر سے بجلی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، پٹرول اورڈیزل کا عالمی مارکیٹ پر انحصار ہے۔

Comments

- Advertisement -