پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پانی کے اخراج میں اضافے سے پن بجلی کی پیداوار بڑھی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ڈیموں سے پانی کا اخراج 8 ہزار سے بڑھا کر 30ہزار کیوسک کر دیا گیا اور پانی اخراج میں اضافے سے گزشتہ رات پن بجلی کی پیداوار میں 2300میگاواٹ اضافہ ہوا اور پن بجلی کی مجموعی پیداوار 1800 میگاواٹ سے بڑھ کر 4100 میگاواٹ پر پہنچ گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پن بجلی میں اضافے سے ملک کے وسطی علاقوں میں گرڈ کے استحکام کے مسائل کم ہوئے کسانوں کی جانب سے پانی کی طلب بڑھنے پر پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ 6 گھنٹے سےکم ہو کرڈھائی سے3گھنٹے رہ گیا ہے جب کہ ایل این جی کی دستیابی اورپن بجلی بڑھنے سے لوڈمینجمنٹ کا عارضی مسئلہ ختم ہو جائےگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


