ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بجلی کے منصوبوں کیلئے چینی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے چینی بجلی گھروں کو ادائیگی کیلئے50ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی، حکومت نے سی پیک آئی پی پیز سے متعلق اہم معاملہ حل کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے چینی بجلی گھروں کو ادائیگی کیلئے رقم کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سی پیک آئی پی پیز سے متعلق اہم معاملہ حل کردیا ہے، آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے اکاؤنٹ میں50 ارب روپے منتقل ہوں گے۔

اس سلسلے میں اکاؤنٹ نیشنل بینک میں کھولنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا، جس کے بعد ایسکرو اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں کھولا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے ذریعے چین کی آئی پی پیز کو بقایاجات ادا کیے جائیں گے، یاد رہے کہ ریوالونگ اکاؤنٹ کا معاہدہ گذشتہ 5سال سے تاخیر کا شکار تھا۔

واضح رہے کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدا میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرا دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں