اسلام آباد (9 جون 2026): پاکستان بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے اور حکومت نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے لیے بجلی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
اس کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو جون، جولائی اور اگست کے بلوں میں تین ماہ کے لیے ہوگا اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
بجلی کی قیمت میں اس کمی سے ملک بھر کے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔


