اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنےکی منظوری دی ، جس سے کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ دسمبر میں فرنس آئل کم استعمال کیا گیا، طلب میں کمی کےباعث سسٹم میں بہتری کارجحان رہا۔
سستی بجلی سسٹم میں شامل نہ کرنے پر ممبر سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کان ترس گئے سننے کیلئےکہ سستی بجلی کا کوئی پلانٹ لے آئے ، صوبے میں جھمپیرسمیت سستی بجلی والےپلانٹس موجودہیں، سستی بجلی والے پلانٹس سے استفادہ نہیں کیا جارہا۔