ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شارٹ فال 6500 میگاواٹ سے متجاوز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، مجموعی طور پر ساڑھے چھ ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

ناقص منصوبہ بندی کے باعث بجلی کے شدید بحران کا خمیازہ پھر صارفین بھگتنے پر مجبور ہوگئے، پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی بجلی پھر سے غائب ہوگئی تیل کی عدم فراہمی سے پاور جنریشن کمپنیوں کے پیداواری یونٹس تاحال بند ہیں۔

ان یونٹس میں حبکو، لاکھڑا، لبرٹی، مظفر گڑھ، گدو اور اینگرو پاور جنریشن کمپنیوں کے متعدد یونٹس شامل ہیں۔

نیپرا اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 20 ہزار 5 سو میگا واٹ اور پیداوار 13 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔

اس وقت پنجاب کے بڑے شہروں میں ہر دو سے تین گھنٹے کے بعد کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اکتوبر میں بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافے اور پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں