منگل, جون 9, 2026
اشتہار

’دوپہر کے اوقات میں سولر سے بھی کم نرخ پر بجلی فروخت ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر بجلی کے بل کم ہوئے ہیں لیکن یہ سچ ہےکہ فکسڈ چارجز ڈبل ہوئے ہیں اگر سبسڈی ملتی رہے گی تو 5 سے 6 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کرتا رہوں گا، آنے والے دنوں میں دوپہر کے اوقات میں سولر سے بھی کم نرخ پر بجلی فروخت ہو گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اینکر محمد مالک کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل خود وزیر تھے تو 18ہزار میگاواٹ خریدنے جا رہے تھے ہم صرف 9 ہزار میگاواٹ خریدنے جا رہے ہیں جس کی تفصیل موجود ہے، مفتاح اسماعیل 26ہزار میگاواٹ کا فگر پتہ نہیں کہاں سے لے کر آگئے اس فگر میں نیٹ میٹرنگ شامل ہے جس پر کوئی کیپسٹی پیمنٹ نہیں دے رہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ جولائی 2025 سے لے کر اب تک 8 سے9فیصد بجلی کنزپشن بڑھی ہے جب کہ گزشتہ 9 سے 10 ماہ میں بجلی کی کنزپشن تقریباً 7 سے 9 فیصد بڑھی ہے، بجلی کی کنزپشن بڑھی ہے جس کی نیپرا کی ویب سائٹ پر معلومات دیکھ لیں، میں جب منسٹری میں آیا توا س میں سے 9ہزار میگاواٹ کو کمرے سے باہر  نکالا، باقی جو 9ہزار میگاواٹ خریدنے جا رہے ہیں اس میں داسو اور بھاشا ہے اس 9ہزار میگاواٹ میں 1200 میگاواٹ کا نیوکلیئر پلانٹ بھی شامل ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق میں نے پاور ڈویژن کا خرچہ آدھا کیا ہے اور ڈسکوز کےنقصانات کم کیے ہیں، ڈسکوز کے نقصانات کو 586ارب سے کم کر کے اس سال 300 ارب تک لاؤں گا، ٹیکس پیئرز کا پیسہ ہماری فضول خرچیوں پر استعمال ہو رہا تھا اس کو آدھا کر دیا ہے اگر سبسڈی ملتی رہےگی تو 4،5 سے6روپے بجلی کی قیمت کم کرتا رہوں گا، میں نے 600 ارب روپے ٹیکس پیئر کا بچایا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں