پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

عوام کےلیے الیکٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ڈیرہ غازی خان کی تاریخ کی پہلی الیکٹرو بس کا افتتاح کردیا گیا، مریم نے بس میں سفر بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے لوگو نے نئی اور جدید ترین الیکٹرو بس کا تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، وزیراعلی مریم نواز نے بس کنڈیکٹر کو ہدایت کی کہ مسافروں خاص طور پر اسپیشل افراد کا بہت خیال رکھنا ساتھ ہی اسے انعام بھی دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جیل روڈ بس اسٹاپ سے تقریب گاہ تک کا سفر الیکٹرو بس سروس میں کیا، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے وزیر اعلی کےلئے خیرمقدمی بینر اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر مریم نواز کو ڈی جی خان الیکٹرو بس پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی، ایئر کنڈیشنڈ الیکٹرو بس میں وائی فائی، چارچنگ پورٹ بھی موجود ہے۔

خواتین مسافروں کے لئے الگ کمپارٹمنٹ ہے جبکہ نگرانی کے لئے کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں پہلے فیز میں 24 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔

ڈیرہ غازی خان جنرل بس اسٹینڈ تا کوٹ چھٹہ، چوٹی زیریں تک بس چلائی جارہی ہے، جنرل بس اسٹینڈ تا جنرل بس اسٹینڈ براستہ ڈی جی خان شہر بھی الیکٹرو بس چلے گی۔

ڈی جی خان جنرل بس اسٹینڈ تا سخی سرور بھی الیکٹرو بس روٹ میں شامل ہوگا، اس کے علاوہ ڈی جی خان جنرل بس اسٹینڈ تا شاہ دین صدر بھی الیکٹرو بس روٹ ہوگا۔

الیکٹرک بس میں خواتین، طلبہ، بزرگوں، اسپیشل افراد کےلئے مفت سفر کا اعلان

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں