جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

ہاتھی دھماکا خیز مواد کھا گیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

(17 جنوری 2026): بھارتی ریاست اڈيشا میں دھماکا خیز مواد کھانے والا ہاتھی دوران علاج چل بسا۔ افسوسناک واقعہ ڈھینکانال میں پیش آیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد کھانے سے شدید زخمی ہاتھی کپلاہ ایلیفینٹ ٹریٹمنٹ سینٹر میں زیرِ علاج تھا جو آج ہلاک ہوگیا ہے۔

ہاتھی کی حالت تیزی سے بگڑنے کے بعد اسے ہاتھیوں کے بچاؤ کیلیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کے ذریعے سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین سے ٹکرا کر 8 ہاتھی ہلاک

محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق ہاتھی زخموں کی شدت کے باعث کھڑا ہونے سے قاصر تھا جس کی وجہ سے اسے کرین کی مدد سے ریسکیو گاڑی میں لادا گیا، مسلسل طبی امداد کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ہاتھی بنٹالا جنگلاتی علاقے میں پتھر گڈا ساہی کے قریب تشویشناک حالت میں دیکھا گیا تھا۔ اس نے 5 سے 6 دن پہلے کوئی دھماکا خیز مواد کھا لیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔

حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہاتھی کے منہ کے اندر گہرے زخم آئے تھے، واقعہ شکاریوں کی جانب سے بچھائے گئے کسی جال کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اصل حقائق جاننے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں