تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ماں کی ممتا : ہتھنی نے اپنے بچوں کو موت سے کیسے بچایا، ویڈیو وائرل

آسام : بھارت میں ایک ہتھنی نے اپنے ڈوبتے ہوئے بچوں کو موت کے منہ سے بچالیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ہونے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے۔،

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں جہاں ان دنوں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ندی اور نالوں خطرناک قسم کی طغیانی آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دوران آسام کے ادالگوری ضلع میں ایک واقعہ پیش آیا یہ علاقہ بھوٹان کی سرحد سے 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے جہاں یہ جذباتی منظر دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویٖڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہتھنی اپنے دو بچوں کے ساتھ سیلابی ندی میں موجود ہے اور وہاں سے نکلتے ہوئے اس کے بچے ندی میں ہی پھنس گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں چھوٹے بچے باہر نکلنے کیلئے جدوجہد تو کررہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی اسی دوران ان بچوں کی ماں نے بھی اپنی سُونڈ سے بمشکل انہیں کھینچ کر باہر نکالا۔

دیکھنے والوں نے ممتا کی اس لازوال محبت کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا، جہاں دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے اسے پسند کی اور اپنے الفاظ میں ماں کی عظمت اور اس کی شان بیان کی۔

Comments

- Advertisement -