تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی کاون نئے گھر کا مکین بن گیا

اسلام آباد چڑھا گھر کا ہاتھی کاون نئے گھر کا مکین بن گیا، کاون کو کمبوڈیا کے سفاری پارک منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مر غزار چڑیا گھر میں کاون ہاتھی 35 سال گزارنے کے بعد اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا۔ کمبوڈیا ہوائی اڈے پر امریکی گلوکارہ شئیر ، کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔

کمبوڈیا میں ابتدائی طور پر 10 ایکٹر کے علاقے کو کاون کیلئے تیار کیا گیا ہے، کاون اپنی زندگی کے 35 سال اسلام آباد کے رہائشیوں میں خوشیاں بکھیرتا اپنے نئے گھر کمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد کے مرغزا ر چڑیا گھر سے اتوار کی رات 9 بجے اسلا م آ باد ائیر پور ٹ کے لیے کاون روانہ ہوا تھا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پور ٹ سے کاون کی پیر کی صبح پانچ بجے کی فلائٹ تھی۔ وزارت موسماتی تبدیلی کے ترجمان کے مطابق کچھ گنٹے بھارت میں قیام کے بعد 7 گھنٹے کی مسافت کے بعد کاون کمبوڈیا پہنچ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -