تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت: ہاتھی کنویں میں گر گیا۔۔۔

نئی دہلی : محکمہ جنگلات بھارت کے عہدیداروں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد 10 فٹ گہرے کنویں میں پھنسے ہاتھی کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت  کےگاندھی نگر گاؤں میں ایک ہاتھی اچانک کھیتوں میں بنے 10 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا تھا جسے گاؤں والوں نے نکالنے کی بہت کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔

بالآخر محکمہ جنگلات کے عملے کو خبر ملی تو وہ مشینری لے کر وہاں آپہنچا، عملے کے مطابق ہاتھی دس فٹ گہرے کنویں میں پھنسا ہوا تھا جسے باہر نکالنے کےلیے کنویں کی دیوار کو کاٹ کر دھلوان بنائی۔

ڈھلوان کے ذریعے ہاتھی باہر آیا اور آزادی ہوتے ہی پریشان حال ہاتھی فوراً اپنے ساتھیوں سے جاملا، ترجمان محکمہ جنگلات کا کہنا تھا کہ ہاتھی معمولی زخمی ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -