اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم چل سکے گا کہ موت کی وجوہات کیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمرنےوالی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم آج ہوگا، سفاری پارک انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

ہتھنی سونیا کے انکلوژر کے قریب بڑاسا گڑھا کھود دیا گیا ہے، ڈاکٹر غلام حسین اپنی ٹیم کے ساتھ ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم کریں گے ، ڈاکٹر غلام مصطفی ایک ماہر ویٹی رینین اور پیتھالوجی میں پی ایچ ڈی ہیں۔

ہتھنی کے مرنے سے متعلق سفاری پارک انتظامیہ کی تحقیقات جاری ہے ، پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم چل سکے گا کہ موت کی وجوہات کیا ہیں۔

یاد رہے گذشتہ 15سال سے سفاری پارک میں بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بننے والی سونیا ہتھنی 18سال کی عمر میں اپنے انکلوژر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق ہتھنی سونیا صحت کے حوالے سے صحیح تھی رات کو اچانک اس کی طبیعت بگڑی ڈاکٹر عامر نے صبح ساڑھے6بجے اس کی موت کی تصدیق کی۔

امجد زیدی ڈائریکٹر سفاری پارک کا کہنا تھا کہ افریقی نسل کی 4 ہتھنیوں کو 2009ء میں لایا گیا تھا، نورجہاں اور مدھوبالا کراچی چڑیا گھر جبکہ ملائیکہ اور سونیا کوسفاری پارک میں رکھا گیا تھا۔

سونیا کے مرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران معائنہ کرنے والے ڈاکٹرعامر نے سونیا کی ہلاکت کو ہارٹھ اٹیک قرار دیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اس کی موت کا تعین کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں