سوشل میڈیا پر آئے روز متعدد ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سری لنکا سے سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی نے آدمی کو اپنی راستے سے ہٹانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی کسی سمت جا رہا ہے اس نے راستے سے آدمی کو سونڈ سے ہٹانے یا آواز نکال کر ڈرانے کے بجائے اس کے قریب پہنچ کر اس پر پاؤں سے مٹی پھینکی ہے۔
خود پر مٹی آتے دیکھ کر آدمی نے پیچھے پلٹ کر دیکھا اور دوسری جانب سے بھاگ کر دور کھڑا ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ آدمی دور جاکر کھڑا ہوگیا تو ہاتھی اپنی منزل کی جانب سے چل پڑا۔
Out of the way! 😂
A gentle wild elephant in Sri Lanka calmly walks up to a man and kicks some dirt at him to get him to move aside.. pic.twitter.com/DnrJZX7VLI
— Buitengebieden (@buitengebieden) June 30, 2022
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں۔