تازہ ترین

مندرمیں زہریلے چاول کھانے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں بیمار

دہلی: بھارتی صوبے کرناٹک کے ایک مندرمیں غیر معیاری چاول کھانے سے 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد کی طبعیت ناساز ہوگئی ان میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے جنوبی صوبے کرناٹکا میں واقع مندر میں تقریب کے بعد پیش کیا جانے والا مبینہ زہرآلود کھانا، تناول کرنے کے بعد کئی افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70 افراد بیمار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 70 افراد میں 11 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کھانے کےلیے پیش کیے گئے چاولوں میں زہریلی چیز کی ملاوٹ ہوسکتی ہے جس کے باعث 11 افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

مزید پڑھیں : لیما : جنازے میں‌ زہریلی غذا کھانے سے 9 افراد ہلاک

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے زہریلا کھانا پیش کرنے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زہر آلود غذاسے متاثر ہونے والے شخص نے بتایا کہ ’ہمیں ٹماٹر والے چاول کھانے کے لیے  پیش کیے  گئے تھے جن میں عجیب سے بو آرہی تھی‘۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ جس نے بھی زہریلے چاول کھائے، اسے معدے میں شدید درد اورالٹیاں شروع ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کے روز ضلع چماراجہ نگر میں واقع مارامّہ نامی مندر میں خصوصی تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -