تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت ہجرت کرنے والے ہندوخاندان کے 11 افراد پراسرار طور پر ہلاک

نئی دہلی : بھارت ہجرت کرنے والے ہندو خاندان کے گیارہ افراد کے موت کی وادی میں جانے پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان سے بھارت جاکر بسنے والوں کو بی جے پی نے قتل کیا۔

ایک طرف قائداعظم کا پاکستان اور دوسری جانب انتہا پسند مودی کا بھارت ہے، پاکستان میں قدرتی آفت میں بلاتفریق ہندو برادری کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

تھرپار سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہوگیا تھا، ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گاؤں میں سکونت اختیار کی تھی۔

مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پر اسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے پراسرار موت کے معاملے میں خاندانی تنازع میں قتل کے شبہ کا بھی اظہار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق پورے خاندان میں صرف ایک فرد محفوظ رہا لیکن بچ جانے والے شخص نے موت کے محرکات اور وجوہات سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھیل برادری کے لوگ فارمنگ کےلیے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر تھے، موت سے بچنے والے واحد فرد کا کہنا ہے کہ جو کچھ بی ہوا رات رہائشی ہٹ میں ہوگا۔

ایس پی راہول کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے خاندان نے رات میں کوئی کیمیکل پی کر اجتماعی خودکشی کی ہے کیونکہ ہٹ کے باہر اور لاشوں کے قریب کسی کیمیکل کی بو پھیلی ہوئی تھی۔

ایس پی راہول بھارت کا کہنا تھا کہ ان افراد کی پراسرار موت کی وجوہات جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -