پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

موٹاپے کا حیرت انگیز علاج، امریکی فارما کمپنی نے میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی فارما کمپنی ایلی للّی (Eli Lilly) نے موٹاپے کا حیرت انگیز علاج کرنے والی دواؤں کی شاندار فروخت کے باعث مارکیٹ ویلیو میں ایک ٹریلین ڈالر کا سنگِ میل عبور کرلیا، اور یہ پہلا دوا ساز ادارہ بن گیا جو ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے اس خصوصی کلب میں شامل ہوچکا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے حصص میں اس سال 35 فیصد سے زائد اضافہ زیادہ تر موٹاپے کی دوا کے شعبے میں زبردست نمو کے باعث ہوا، ایلی للّی کی دوائیں Mounjaro (ٹائپ 2 ذیابیطس کے لیے) اور Zepbound (موٹاپے کے لیے) دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دواؤں میں شامل ہوچکی ہے، کمپنی نےNovo Nordisk کو بھی مات دیدی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں دوا اور فورگلیپران کا اہم کردار ہے، جو منہ سے لی جانے والی موٹاپے کی دوا ہے اور مریضوں کے لیے استعمال میں آسان ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے پیداوار بڑھانے اور تقسیم کے نظام کو جلدی وسعت دی، جس سے مارکیٹ میں اس کی پوزیشن مضبوط ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ سہ ماہی میں ایلی للی کی موٹاپے اور ذیابیطس کی مصنوعات سے 10 ارب ڈالر سے زائد آمدنی ہوئی، جو اس کی کل آمدنی 17.6 ارب ڈالر کا نصف سے زیادہ ہے۔

ٹیسٹ کی جھنجھٹ ختم، معدے کے معائنے کے لئے اے آئی کیپسول تیار

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ مارکیٹ ویلیو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے اور اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ موٹاپے کی دواؤں کی طلب مستقبل میں بھی مضبوط رہے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں