تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

امریکی صدارتی انتخابات 2020، ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن دستبردار

واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن بھی صدارتی انتخابات 2020 کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن اس مقابلے سے ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارن دستبردار ہوچکی ہیں۔

سپر ٹیوز ڈے کے پرائمری انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر سینیٹر وارن نے فیصلہ کیا، دستبردار ہونے والی سینیٹر الزبتھ وارن پارٹی میں مقبولیت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر تھیں۔

دوسری جانب سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور سینیٹر برنی سینڈرز کے درمیان نامزدگی کی دوڑ جاری ہے، اور ساتھ ساتھ گزشتہ ایک ہفتے میں تین ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہوچکے ہیں۔

مستقبل میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو 627 اور سینیٹر برنی سینڈرز 551 ڈیموکریٹ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں : جوبائیڈن نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ‌دیا

واضح رہے کہ گزشتہ 9 مباحثوں میں 78 سالہ سینیٹر برنی سینڈرز مقبولیت میں سب سے آگے ہیں، تاہم سینڈرز کو ماضی کے بیانات کے باعث مباحثے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران سابق نائب صدر جوبائیڈن نے بھی مباحثے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

Comments

- Advertisement -