تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟

نیویارک: امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایما زون کے مالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکٹریکل گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب 85 ارب ڈالرز  کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے ایما زون کے مالک جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست فائدہ ایلون مسک کو ہوا جس کے بعد وہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے۔

مزید پڑھیں: سال 2020 کے دوران امیر ترین افراد کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟ ناقابلِ یقین رپورٹ

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے لیے سال 2020 بہت اہم تھا کیونکہ کرونا کے باوجود کمپنی نے گاڑیوں کی پیداوار کو بڑھایا، نئی فیکٹریاں لگائیں اور نفع کمایا جس کی وجہ سے اُسے معتبر ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل کیا گیا۔

فائیو ہنڈریڈ انڈیکس میں شامل ہونے کے بعد ٹیسلا کے شیئر میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 803 ڈالر 78 سینٹ پر پہنچ گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمت بڑھنے کے بعد کمپنی کی سرمایہ کاری 750 ارب ڈالرز سے اوپر چلی گئی۔

Comments

- Advertisement -