ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

دورہ چین کے دوران ایلون مسک کی عجیب حرکات کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں دلچسپ حرکات کے باعث توجہ کا مہور بنے ہوئے ہیں، جن کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے سرکاری عشائیے میں ایپل کے سربراہ ٹم کک سمیت کئی عالمی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے عشائیے کے دوران چہرے سے مختلف تاثرات دیے جن کی ویڈیو بعد میں اُنہوں نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیں۔

ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عشائیے کے بعد جہاں سب معروف شخصیات آپس میں رسمی اور غیر رسمی گفتگو میں مصروف نظر آئیں، وہیں ایلون اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور خود جا کر کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق چین میں عشائیے کے دوران مسک کی جانب معروف شخصیات کو ان کی جانب بڑھتے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں