تازہ ترین

جسٹن ٹروڈو کو ہٹلر سے مشابہ کرنا ایلون مسک کو مہنگا پڑگیا

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے جسٹن ٹروڈو کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی تاہم کچھ گھنٹوں بعد الیکٹرک کاڑیاں بنانے والی کمپنی کے بانی نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں کرونا وائرس پابندیوں اور ویکسین کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے جن کی حمایت میں معروف شخصیت ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بھی ٹوئٹ کیا تھا۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں جسٹن ٹروڈو کو جرمن آمر ہٹلر سے تشبیہ کی تھی، ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر پر لکھا تھا کہ ‘جسٹن ٹروڈو کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے‘ اور ’میرے پاس بجٹ تھا’۔

یہ ٹویٹ جمعرات کو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایلون مسک اور ٹیسلا نے امریکہ کی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن پر امریکہ پر تنقید کرنے کی وجہ سے ’نہ ختم‘ ہونے والی تحقیقات کا الزام لگایا۔

ایلون مسک سماجی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اکثر طنزو مزاح سے بھرپور ٹوئٹ شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے تاہم جسٹن ٹروڈو پر تنقید کرنے پر انہیں فالوورز اور دیگر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایلون مسک کی ٹویٹ پر 35 ہزار لائکس آئے جبکہ نو ہزار مرتبہ وہ ری ٹویٹ ہوئی اور اس پر مثبت ردعمل بھی آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’میری اگلی گاڑی ٹیسلا کی ہونی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -