تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ایلون مسک نے کار اڑانے کی تیاری پکڑ لی

نیویارک: ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے کار کو جیٹ لگا کر اڑانے کی ٹھان لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی سپر کار میں راکٹ ٹیکنالوجی لگانے جارہے ہیں جس کی مدد سے کار ہوا میں تین فٹ تک اڑ سکے گی۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے دوران کئی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسلا نے ابتدائی طور پر 2017 میں متاثرکن خصوصیات والی کار متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، ان خصوصیات میں 60-0 میل فی گھنٹہ صرف 1.9 سیکنڈز میں چلنے کی رفتار اور 620 میل کی بیٹری شامل تھے۔

ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی مسک نے پہلے ہی کہا تھا کہ سپرکار ایک ‘اسپیس ایکس پیکیج’ پیش کرے گا جس میں کار کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لئے ٹھنڈی ہوا کے تھروسٹرز شامل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ’آئرن مین‘ کی کار مارکیٹ میں متعارف

قبل ازیں ٹیسلا کے سابق انجینئر اور لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹیو نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرے گی۔

لیسڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور ٹیسلا کے سابق انجینئر پیٹر رالنسن کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی ماڈل ایس کی طرح لوسیڈ ایس کی الیکٹرک کار ایک بہتر بپیش رفت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے 2012 میں ٹیسلا کے لیے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا تھا، اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -