منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

دنیا کی چوتھی امیرترین شخصیت کون ہے؟ نئی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : افریقی نژاد امریکی بزنس مین ایلن مسک بھی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے۔

دنیا کی امیرترین شخصیت کی فہرست جاری کرنے والے امریکی جریدے بلومبرگ نے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلن مسک کو دنیا کا چوتھا امیرترین شخص قرار دیا ہے جن کی دولت میں 7.8 ارب ڈالر اضافے کے بعد مجموعی دولت 83 اعشاریہ 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایلن مسک کی دولت میں اضافے کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں 11 فیصد اضافہ ہے جبکہ ایلن مسک کی دولت میں اضافے کی وجہ اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیاں بھی ہیں۔

خیال رہے کہ افریقی نژاد امریکی بزنس مین ایلن مسک سے قبل امیرترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر وارن بفٹ تھے جن کی مجموعی دولت 67 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ ایمازون کے مالک جیف بیزوز گزشتہ کئی برس سے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں