ایلون مسک نئی مشکل میں پھنس گئے

واشنگٹن: امریکی کمپنی ‘ٹیسلا’ میں سیکڑوں ملازمین عالمی کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ارب پتی ایلون مسک ٹیسلا کمپنی کے بانی ہیں، کمپنی میں کام کرنے والے سیکٹروں ملازمین کورونا کی لپیٹ میں آگئے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم ٹیسلا کمپنی میں سیکڑوں ورکرز مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ سال مئی سے دسمبر کے دوران اسی کمپنی میں 450 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اب پھر سے مہلک وائرس کا پھیلاؤ دیکھا جارہا ہے۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وبا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات کے بعد کمپنی کو دوبارہ کھولا گیا تھا لیکن اس کے باوجود سیکڑوں ملازمین کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی میں تقریباً دس ہزار کے قریب افراد ملازمت کرتے ہیں۔