جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

‘ایلون مسک انتہائی غربت بھری زندگی گزارتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک ‘حد غربت’ سے نیچے زندگی گزارتے ہیں۔

یقیناً یہ جملہ پڑھ کر آپ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رکھ پائیں گے لیکن حقیقت یہی ہے جس کا انکشاف ایلون مسک کی گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گریمز نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

گریمز نے بتایا کہ ایک دفعہ انہوں نے لاس اینجلس میں رہائش کے دوران میٹریس کی سائیڈ پر ایک سوراخ کو دریافت کیا، مگر ایلون مسک نے میٹریس تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔

- Advertisement -

کینیڈین گلوکارہ نے بتایا کہ دنیا کے امیر ترین انسان حد غربت سے نیچے رہنے والوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں، کیوں کہ ہم 50 ہزار ڈالر مالیت کے گھر میں رہتے ہیں جہاں ہم 8 دن تک پینیٹ بٹر ہی مسلسل کھاتی رہی۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ یہ گھر بھی اسپیس ایکس سے کرائے پر لیا ہوا ہے، جہاں پڑوسی ہماری فلم بناسکتے ہیں، وہاں کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔

گریمز نے کہا کہ ایلون مسک کافی احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں مگر وہ درست کام کرتے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ وہ پیسوں کا ذخیرہ کررہے ہیں، مگر یہ درست نہیں وہ اپنا سب کچھ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک اور گریمز کے ہاں سروگیسی طریقہ کار سے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ مجموعی طور پر ایلون مسک کی 7 ویں اولاد ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ایلون مسک نے اپنی گرل فرینڈ سے ‘نیم علیحدگی’ کا اعلان کیا تھا مگر پھر تعلق قائم ہوگیا مگر بچی کی پیدائش کے بعد وہ پھر الگ ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں