پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

’Peace یا Piece‘ ایلون مسک کا ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ پر دلچسپ تبصرہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(23 جنوری 2026): دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ پر دلچسپ انداز میں رائے کا اظہار کیا۔

ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ جب انہوں نے ’پیس سمٹ‘ کے قیام کے بارے میں سنا تو انہیں لمحہ بھر کے لیے الجھن ہوئی کہ آخر کس پیس کی بات ہو رہی ہے، مجھے لگا یہاں ’Peace (امن)‘ کے بجائے ’Piece (ٹکڑے)‘ کی بات ہو رہی ہے۔

مسک نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے ابتدا میں لگا شاید گرین لینڈ یا وینزویلا کے کسی چھوٹے حصے کا ذکر ہو رہا ہے، انہوں نے یہ وضاحت دیتے ہوئے اپنی بات مکمل کی کہ ویسے ہم سب کو امن ہی چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 17 جنوری کو اپنی سربراہی میں غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان کیا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف شال ہیں۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیراڈ کوشنر، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں