جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

ایلون مسک نے بڑی پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے جنگ سے متعلق پیشگوئی کی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، اس مبہم بیان کے باعث سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بحث اُس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف ہنٹر ایش نے جوہری ہتھیاروں کے عالمی سیاسی رویوں پر اثرات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان نہیں، جس کے نتیجے میں حکومتیں کمزور اور ناقص ہوگئی ہیں۔

ایلون مسک نے اسی گفتگو کے جواب میں اچانک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کے سربراہ نے نہ کسی مخصوص خطے کی نشاندہی کی، نہ وجوہات بتائیں، جس سے آن لائن صارفین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایلون مسک کا اپنی اہلیہ شیوان زیلس سے متعلق بڑا انکشاف

ان کے بیان کو سمجھنے کے لیے صارفین نے ان کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ گروک (Grok) سے سوال پوچھا، گروک نے یہ واضح کیا کہ مسک نے اس پوسٹ میں کوئی تفصیل بیان نہیں کی۔

گروک کا کہنا تھا کہ مسک کے مطابق مستقبل میں خطرات صرف بین الاقوامی تنازعات تک محدود نہیں بلکہ داخلی خانہ جنگیوں یا سیاسی انتشار کی صورت میں بھی ابھر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں