تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص امریکی کمپنی اسپیس ایکس اور  ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ہاں گزشتہ برس جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس کی خبریں اب سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا انکشاف امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے ذریعے سامنے آیا ہے جن میں بچوں کے ناموں کو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ان کے والد کا نام ان کے ساتھ جُڑ سکے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے یہ بچے گزشتہ برس نومبر میں اپنی ہی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک کی ایک اعلیٰ ایگزیکٹو شیون زیلیس سے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی بیٹی کا باپ سے قطع تعلق کا اعلان

جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اب دنیا کے امیر ترین شخص کے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے، ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک سے 5 بچے ہیں جب کہ  گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے ہیں۔

خیال رہے کہ مسک دنیا کے واحد امیر ترین آدمی ہیں جو زیادہ بچوں کی پیدائش کے حق میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -