تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایلون مسک بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

کیلیفورنیا: ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ایک کے بعد ایک مشکل میں پھنستے جا رہے ہیں جبکہ ان کی دولت میں بھی تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے مالک بننے کے بعد سے ٹوئٹر کے حوالے سے اچھی خبریں سنائی نہیں دے رہیں۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق انہوں نے امریکا میں سین فرانسسکو میں قائم ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر کی بلڈنگ کا کرایہ اب تک ادا نہیں کیا۔

اس کے خلاف بلڈنگ کے مالک نے کیلیفورنیا میں اسٹیٹ کورٹ میں مقدمہ درج کروا دیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے دسمبر کے لیے 3.36 ملین اور جنوری کے لیے 3.42 ملین ڈالر کرایہ تاحال ادا نہیں کیا۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر کی تقریباً 631 قیمتی اشیاء کو نیلامی کے لیے پیش کیا اور اس سے حاصل ہونے والی بھاری رقم کے باوجود وہ کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہے۔

Comments

- Advertisement -