منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب، کون سی کڑی شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کارپوریٹ تنخواہ کا پیکیج مل گیا تاہم کون سی کڑی شرائط پوری کرنی ہوں گی؟

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی ریکارڈ توڑ تنخواہ اور کارکردگی پیکج کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے تحت انہیں ایک کھرب ڈالر مالیت کے اسٹاک دیے جائیں گے، بشرطیکہ مقررہ اہداف پورے ہوں۔

ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے یہ تاریخی پے پیکج بھاری اکثریت سے منظور کیا، جس میں 75 فیصد سے زائد ووٹ مسک کے حق میں آئے۔ پیکج کے اہداف میں شامل ہیں۔

ایلون مسک کیلئےایک ملین روبوٹیکسی سڑکوں پرلانےکاہدف بھی شامل ہیں ، ٹیسلا کی فل سیلف ڈرائیونگ کے 10 ملین سبسکرائبرز کا ٹارگٹ مقرر کر دیا گیا۔

مسک کیلئے ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 1.5 ٹریلین سے بڑھا کر 2 ٹریلین کرنے کا پہلا سنگ میل ہوگا جبکہ ٹیسلا کی ویلیو بڑھانے کے مزید 9 مراحل طے اور 8.5 ٹریلین ڈالر تک کا سفر لازمی قرار دیا گیا، اہداف پورے ہوتے ہی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا کہ ایلون مسک کی موجودہ دولت 473 ارب ڈالر ہے اور ٹیسلا کے شیئرز نے پچھلے چھ ماہ میں 62 فیصد اضافہ دیکھا، جبکہ پیکج کے اعلان کے بعد پری مارکیٹ میں مزید اضافہ ہوا۔

مزید برآں، اپریل میں ٹیسلا کی خودکار سائبر کیب کی پروڈکشن شروع ہوگی اور مسک ٹیسلا کا نیکسٹ جنریشن روڈسٹر بھی متعارف کرائیں گے۔ اگر تمام اہداف مکمل ہو گئے تو ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں