تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مشہور امریکی گلوکار کے 52 سال پرانے قیمتی گٹار کی نیلامی

نیو یارک : مشہور امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول کے بادشاہ ایلوس پریسلے کا الیکٹرک گٹار بڑی رقم کے عوض نیلام کردیا گیا، 52سال پرانا یہ گٹار اب تک اپنی اصل حالت میں موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق راک اینڈ رول موسیقی کے بانی نامور امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کا الیکٹرک گٹار 4 لاکھ 50ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کا یہ گٹار گزشتہ نصف صدی سے عوام کی نظروں سے اوجھل تھا جسے اب فروخت کردیا گیا۔

یہ گٹار الکیسی کی ملکیت تھا جس کے ساتھ ایلو پریسلے نے پرفارم کیا تھا۔ ایلوس نے اس گٹار کے ساتھ 1968 میں پرفارم کیا تھا اور لاس ویگاس میں اس گٹار کے ساتھ براہ راست پرفارم کیا گیا۔

ایلوس نے 1969 میں بھی اس گٹار کے ساتھ پرفارم کیا اور بعد ازاں اس گٹار کو موسیقی کی یادداشتیں جمع کرنے والے کو فروخت کر دیا گیا۔ اس سرخ رنگ کے گٹار پر الکیسی کا نام لکھا ہوا تھا اور یہ اب تک اپنی اصل حالت میں موجود تھا۔

یاد رہے کہ جنوری سال1935ء کو پیدا ہونے والے ایلوس پریسلے 16 اگست سال1977ء کو42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

اُنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران میں800 سے زیادہ گیت گائے اور 33 فلموں میں ہیرو کے طور پر اداکاری بھی کی، ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد بھی دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

Comments

- Advertisement -